پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: صوبے میں ای ٹیکسی سروس متعارف کرانے کی تیاری

03:01 PM, 29 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پنجاب حکومت نے صوبے میں ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس فیصلے کے تحت، صوبے میں ہر سال بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر، حکومت نے ایک خصوصی سکیم تیار کی ہے جس میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال فروغ دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ ٹیکسی ڈرائیورز کو پیٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ اضافی معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ان گاڑیوں کو ڈاؤن پیمنٹ یا آسان اقساط پر فراہم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام میں حصہ لے سکیں۔

یہ منصوبہ صوبے میں آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے عوام کو ایک صاف ستھرا، سستا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ آپشن فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں