آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ آج ہو گا، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل پر دو ٹوک مؤقف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ آج ہو گا، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل پر دو ٹوک مؤقف

لاہور  :  آئی سی سی کی میٹنگ میں آج چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر آئی سی سی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کریں گے، جس کے تحت پاکستان کو بھارت میں بار بار کرکٹ کھیلنے کی شرط عائد کی جا رہی ہے۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال قابل قبول نہیں، اور پاکستان کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ بھارت پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے حکام سے رابطے کے دوران اپنے اصولی مؤقف کو واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ایک قابل قبول اور جامع فارمولہ تیار کیا جائے، جس کے تحت تمام کرکٹ ممبران کی شرکت ممکن ہو سکے۔

 پی سی بی کا مطالبہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام شریک ممالک کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ایک ملک کی جانب سے سیاسی یا دیگر وجوہات کی بنا پر کسی بھی ٹیم کو کھیلنے سے روکنا نہ ہو۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور وہ آئی سی سی سے ایک ایسا فارمولہ چاہتا ہے جس میں تمام ٹیموں کو برابری کی بنیاد پر شریک کیا جا سکے۔ اگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو پاکستان کسی بھی صورت چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں