پنجاب بھر میں درسی کتب اور سٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پنجاب بھر میں درسی کتب اور سٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

فیصل آباد :  پنجاب بھر میں کاغذ کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کے بعد درسی کتب، کاپیوں، سٹیشنری، سکول بیگ، یونیفارم اور سکول شوز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں درسی کتب کی قیمتوں میں 500 روپے سے 1700 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کاپیوں، رجسٹر اور رف کاپی کی قیمتوں میں بھی سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث طلبہ و طالبات کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی فیسوں میں بھی 1000 سے 2000 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے، جس سے والدین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کے مطابق، کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں تعلیمی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کے والدین کے لیے بچوں کی تعلیم کی لاگت پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں