امریکا میں 2 بکروں کو پولیس نے عوام کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر پکڑ لیا

امریکا میں 2 بکروں کو پولیس نے عوام کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر پکڑ لیا

واشنگٹن : امریکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دو بکروں کو پولیس نے شہریوں کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے اور انہیں پریشان کرنے پر گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کا ہے، جہاں دو خوبصورت بکرے شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم رہے تھے اور پیدل چلنے والوں کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے تھے۔

کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ دونوں بکرے شہر کے شمالی حصے میں نظر آئے اور عوام کے ساتھ بدتمیزی کر رہے تھے۔ پولیس نے وضاحت کی کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ بکرے کہاں سے آئے ہیں، تاہم وہ شہریوں کا پیچھا کر رہے تھے، جو کہ ایک غیر معمولی اور پریشان کن صورتحال تھی۔

پولیس نے اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں شیئر کیا اور لکھا کہ "یہ دونوں بکرے بہت پیارے ہیں، لیکن لوگوں یا بکروں کے لیے دوسروں کا پیچھا کرنا درست نہیں ہے۔" سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان بکروں پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، لیکن انہیں کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے مالکان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

اس غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پولیس کے اس دلچسپ اور ہلکے پھلکے انداز کو سراہا گیا۔

مصنف کے بارے میں