توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی

10:44 AM, 29 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی۔

آج کی سماعت میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا، تاہم کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔اس سے قبل بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں کارروائی میں کئی بار التوا ہو چکا ہے، اور آج بھی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔

مزیدخبریں