یوگنڈا : مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے

یوگنڈا : مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے

کمپالا: یوگنڈا کے مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 100 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہلال احمر کے مطابق، 40 مکانات مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں اور امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکار اور علاقے کے لوگ بھی شامل ہیں، جو زخمیوں کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

یہ سانحہ یوگنڈا کے کچھ پہاڑی علاقوں میں پیش آیا، جہاں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ کچھ سال پہلے انڈونیشیا میں بھی اسی نوعیت کا ایک سانحہ پیش آیا تھا، جس میں 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں