سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

10:08 AM, 29 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کو  ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا ہے۔ یہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز کے اثرات سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والی یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی، اور اس سے رواں ہفتے کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری متوقع ہے۔ اس قرض کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو موسمیاتی تباہیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے میں سہولت ملے گی۔

مزیدخبریں