سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

09:24 PM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھاکہ جلد آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کل مصروفیت کے باعث یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔


خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے اور گزشتہ دنوں جام کمال سمیت کئی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزیدخبریں