کراچی :پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کےلیے سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توسیع کردی ۔ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈیپازٹ میں توسیع کی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔
یہ رقم پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔ 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔