چکن فروشوں نے سپلائی بند کردی ، مرغی کے گوشت کے بحران کا خدشہ 

07:16 PM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :چکن فروشوں نے چکن کی سپلائی بند کردی ۔ اس وجہ سے  مرغی کے گوشت کے بحران کا خدشہ  پیدا ہوگیا ہے۔ جڑواں شہروں میں چکن فروشوں نے چکن کی سپلائی بند کردی  ہے۔ چکن فروشوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔

 پولٹری ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں چکن کے یکساں نرخوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے کر چکن کی سپلائی روک دی  ہے۔

 چکن فروشوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی ۔ راولپنڈی کی ہول سیل مرغی منڈی باغ سرداراں میں مکمل شٹرڈاؤن ہیں۔چکن فروش یونین کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں مرغی کی فروخت بند کر دی ہے، قیمتوں کے تعین کے معاملے پرہول سیل ،پرچون ایک پلیٹ فارم پرہیں، اخراجات سےکم نرخ پر مرغی فروخت نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں