پی آئی اے کی مشکلات میں  ایک  بار  پھر اضافہ ،عدم ادائیگی پر  اکاؤنٹس منجمد

 پی آئی اے کی مشکلات میں  ایک  بار  پھر اضافہ ،عدم ادائیگی پر  اکاؤنٹس منجمد

کراچی:پی آئی اے کی مشکلات میں  ایک  بار  پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے چار ارب کی ادائیگی کرنی ہے ۔

پی آئی اے نے فروری سے  اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کی ہے۔ادائیگی نہ ہونے  کی وجہ سے اکاؤنٹس منجمند کر دئیے گئے ہیں۔


خیال رہے کہ اگست میں  بھی پی آئی اے کے اکائونٹس منجمد کئے گئے تھے  اور بینک اکاونٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔

 تاہم اب ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے  تھے۔

مصنف کے بارے میں