کویت: پاکستان اور کویف کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط ہوگئے ،معاہدوں میں فوڈ سکیورٹی،زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائیز کےشعبے شامل ہیں۔
ثقافت، آرٹ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے 3 مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط پوئے،دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے،ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر توانائی محمد علی، نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز اور نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شریک تھے۔