پشاور: جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا مطالبہ کیا ہےکہ پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہئیں۔
ٹویٹر ایکس پوسٹ میں جاوید آفریدی نے پشاور اربان نیاز سٹیڈیم کی تصویر اپ لوڈکی ہے اس کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ اس پوسٹ میں پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن9(پی ایس ایل )میں پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہیے۔ان کاکہنا تھا کہ اس بار پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کروائے جائیں۔
ہمارے فینز کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کے تمام میچز ہوم گراونڈ پر کھیلتا دیکھیں۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کیلئے ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔