لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کاکہنا ہےکہ نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوتھ اور ویمن ونگ کے اجلاس میں کہاکہ نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے۔
اجلاس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی اورمریم نواز شریف نے وارڈ لیول تک تنظیم مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے۔نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان، نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے۔نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کے لئے ہمیشہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گے۔نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے تاریخی پیکج دیں گے۔
تعلیم، صحت اور کھیل کے شعبوں میں مواقع دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔نوجوانوں کا مستقبل صرف نواز شریف روشن کر سکتا ہے۔خواتین کے لئے معاشرے میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
خواتین اور نوجوانوں کے لئے تعلیم، صحت اور روزگار کے تین نکات پر پالیسی بنائیں گے۔ان کاکہنا تھاکہ سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو امپاور کرکے پاکستان کو امپاور کریں گے۔نوجوان اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے۔انتخابی مہم میں نوجوان اور خواتین مرکزی کردار ادا کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ اور وومن ونگ کا اجلاس
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے صدارت کی
اجلاس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی
مریم نواز شریف کی وارڈ لیول تک تنظیم مکمل کرنے کی ہدایت
میرٹ، کاکردگی،… pic.twitter.com/qqlOOM2A4p