آج میرے ساتھ انصاف ہوا ، معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا،اللہ نے سرخرو کیا:نواز شریف

04:50 PM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :میاں  نواز شریف نے  ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر کہا کہ معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا،اللہ نے سرخرو کیا ہے۔

میاں  نواز شریف نے  ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے  کہا کہ معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا،اللہ نے سرخرو کیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ   آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔  

ان کاکہنا تھا  کہ  العزیزیہ ریفرنس معاملہ بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے۔ بعد ازاں وہ اسحاق ڈار سے گلے ملے اور روانہ ہوگئے۔


 واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بری کردیا ہے۔

مزیدخبریں