اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آ باد میں چئیر مین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں بریت کی درخواست خارج کردی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آ باد میں کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔ جبکہ پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسکیوٹر رضوان عباسی نے آج کی سماعت میں دلائل مکمل کیے جس کے عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اپنے دلائل مکمل کر چکے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 249 (بریت) کی درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔