آرمی چیف عاصم منیر کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر سے ملاقات

02:00 PM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کی کویتی ولی عہد کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر  سے ملاقات ہوئی، باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف نے پاکستانی ہائی کمشنر  ملک محمد فاروق،  نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم کے ہمراہ  کویتی ولی عہد سے ملاقات کی۔  جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

یاد رہے کہ آرمی چیف اور نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دو روزہ دورے کیلئےآج کویت گئے ہیں۔

مزیدخبریں