اسلام آباد: فیص آباد دھرنا کیس میں کمیشن کے سامنےسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ دھرنا دینےوالوں سے معاہدہ حکومت نے کیا اور بطور وزیر اعظم میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
اپنے بیان میںشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر کسی نے قانون توڑا یا خلاف قانون کام کیا تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چایئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو کمیشن کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا جس پر شاہد خاقان عباسی نے بیان قلمبند کرایا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا۔ کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔