گلوکا رعمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید کی طلاق کی خبریں

01:15 PM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید  کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بار پھر  قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب ثناء اور عمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا ئیں۔ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں۔

تاہم دونوں نے تاحال ایک دوسرے کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ 


 'سمی میری وار میں واری' کے گلوکار عمیر جیسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی جس کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شئیر کی تھیں۔

گلوکار کی جانب سے تنہا تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ ثنا جاوید کا پوچھنا شروع کیا اور بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔  تاہم،  ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں