اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد آج دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق کویت کے وزیر برائے بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ ال اوستاد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور اپنے ہم منصب شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar arrived in Kuwait for his two day official visit, today. Kuwait's Minister for Electricity, Water and Renewable Enegery, Dr Jassim Mohammed Abdullah Al-Ostad received the Prime Minister upon his arrival. pic.twitter.com/ZmeVlZk3S8
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 28, 2023
ذرائع کے مطابق دورہ کویت میں افرادی قوت، آئی ٹی، معدنیات، کان کنی، غذائی تحفظ اور توانائی سمیت دفاع میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔