لاہور: پتوکی سے تفریحی دورے پر کشمیر جانے والی نجی کالج کی بس پر لاہور میں سندر کے قریب فائرنگ کے باعث دو طالبات زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سر میں گولی لگنے سے ایک طالبہ کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا جبکہ دوسری طالبہ کی لاہور کے سرکراری اسپتال سروسز میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نامعلوم افراد کی فاءرنگ سے زخمی ہونے والی ایک طالبہ کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کالج کی انتظامیہ زخمی طالبات کو اسپتال بھجوا کر خود تفریحی دورے پر روانہ ہو گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ پتوکی سے تفریحی دورے پر کشمیر جانے والی نجی کالج کی بس کو ڈرائیور سمیت فوری واپس بلا لیا ہے۔
عمران کشور کا کہنا ہے کہ نامعلوم فائرنگ کرنے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔