عمران خان نے پارٹی چیئر مین شپ کیلئے اپنا متبادل دے دیا

08:36 AM, 29 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی چیئر مین شپ کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ شیر افضل مروت نے تصدیق کرتے ہوئے نئے پارٹی چیئر مین نام بتا دیا۔ 

 نجی ٹی و ی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئر مین شپ کیلئے ےدو ، تین ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق ہو گیا جبکہ پی ٹی آئی کےسینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان میری طرف سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

 شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے چیئرمین کا عہدہ برقرار نہ رکھنے کے باعث  ان کی عدم موجودگی میں بیر سٹرگوہر پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔ 

دوسری جانب  دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے دیے گئے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرانے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ اگر پارٹی نے احکامات پر عمل نہیں کیا تو وہ اپنے بلے کا نشان کھو دے گی۔

مزیدخبریں