یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں شامل ہوجائے گا: جینز اسٹولٹن برگ

یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں شامل ہوجائے گا: جینز اسٹولٹن برگ

بخارست: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں شامل ہوجائے گا ۔

رومانیہ میں ہونے والے نیٹو کے دو روزہ اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز نے کہا کہ روس موسم سرما کو یوکرین کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا اسلیے فوری طور پر ہماری تمام تر توجہ یوکرین کی افواج کو مسلح کرنے اور سردیوں کی وجہ سے غیر مہلک امداد کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ پختہ یقین ہے کہ یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں شامل ہوجائے گا جس سے روکنے کے لیے روس نے یوکرین پر فوج کشی کی ہے۔

ادھر یوکرین کے صدر ولودومیرزیلنکسی نے نیٹو ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے فضائی دفاعی نظام اور طیارے فراہم کیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں