فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ویلز کیخلاف شاندار کامیابی کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدی رہا کر دیئے

10:38 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ویلز کے خلاف دو صفر سے کامیابی کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدی رہا کر دیئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل میزان پر اعلان کیا گیا کہ جمعہ کو ورلڈکپ میں ایران کی ویلز کے خلاف شاندار فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباً 700 سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق رہا کردہ کچھ قیدیوں میں حال ہی میں ایران میں جاری مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی حکام کی جانب سے مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دی تھی۔

ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزیدخبریں