لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارت خانے میں ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں تاہم ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمول کی ملاقات تھی تاہم امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔