اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ہم نے ماضی میں بھی ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کیا تھا اور اب بھی اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ریلوے کو جدید بنیادوں پر استوار کررہے ہیں جبکہ ادارے کا ریکارڈ اور پنشن ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کیا تھا، اب بھی کریں گے، ریلوے کے افسران اتوار کو بھی کام کرتے ہیں، محکمے کے اچھے افسروں کی عزت کرنی چاہئے، سپریم کورٹ میں پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا کیس لگے، ہم بطور قوم انشااللہ کامیاب ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں بھرتیاں ہم اس لئے نہیں کر رہے کہ تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے، دنیا بدلنے والے لوگ سیلف میڈ ہوتے ہیں، جو دنیا کو ترقی دیتے ہیں۔
ریلوے کو ماضی کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے: خواجہ سعد رفیق
06:48 PM, 29 Nov, 2022