پرتگال نے یوراگوئے کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

06:18 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022ءکے گروپ ایچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا تاہم کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے ہاف میں پرتگال کے سٹرائیکر برونو فرنانڈس نے میچ کے 54 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 93 ویں منٹ میں ایک اور گول کے ذریعے 0-2 کی سبقت دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ 
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو میچ میں کوئی سکور تو نہ کر سکے تاہم اس فتح کے ساتھ ہی ان کی ٹیم راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ 

مزیدخبریں