راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن ایک لیجنڈ ہیں اور ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ان کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں اور کاؤنٹی کرکٹ میں باؤلنگ کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان میں جیتنے کیلئے آئے ہیں لیکن پاکستان کو شکست دینے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔