رملہ: فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعات میں چار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔ جواد اور ظافر کو رملہ شہر میں کریک ڈاؤن کے دوران گولی مار کر شہید کیا گیا ۔ ایک اور فلسطینی شہری کو رملہ کے قریب ہی گاڑی چلاتے ہوئے گولی کا نشانہ بنایا گیا ۔
صیہونی فورسز نے الخیل شہر میں بھی ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ مختلف واقعات میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں براہ راست گولیاں ماری گئیں۔