صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی

04:12 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔ 
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس سمن رفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔ 

مزیدخبریں