لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے جنرل سید عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عاصم منیر ایک پروفیشنل افسر، اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر پروفیشنل اور انتہائی قابل سولجر ہیں اور پاک فوج کا سپہ سالار بننا ان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کو دنیا کی بہترین فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے، نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی و ملی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
چوہدری شجاعت حسین کی جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد
04:09 PM, 29 Nov, 2022