لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کی پوری کوشش کریں گے جبکہ جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی ہے جسے روکنے کیلئے پرزور کوششیں جاری ہیں اور صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کی پوری کوشش کریں گے جبکہ جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی مختلف گروپوں میں تشکیل پا گئی ہے، قانون کے مطابق کسی بھی ممبر کو عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
عطاءتارڑ نے مزید کہا کہ ہم مہنگائی کو شرح 4فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے مگر عمران خان نے 4 سالہ دور میں کوئی کام نہیں کیا، انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ہم نہیں بلکہ پی ٹی آئی گئی تھی تاہم اس وقت پاکستان کی باگ دوڑ سنجیدہ لوگوں کے پاس ہے۔