آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی: شیخ رشید

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلی ہے، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، الٹی گنتی شروع، جی جانا ٹھہر گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لئے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے۔ حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا، آج چھڑی بدلے گی 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’عمران خان نے تنہاء13 پارٹیوں کی سیاست دفن کر دی، اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، گوٹی پھنس گئی ہے، 77 وزراءخزانے پہ بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے، جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائیر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع، جی کا جانا ٹھہر گیا۔ 

مصنف کے بارے میں