سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

01:03 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا شمار پاک فوج کے انتہائی قابل ، باصلاحیت اور تجربہ کار جرنیلوں میں ہوتا ہے ،یقیناً وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، اس کی قیادت کسی اعزاز سے کم نہیں۔یقیناً جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گا ۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر کی بطورچیف آف آرمی سٹاف کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ 

مزیدخبریں