راولپنڈی ، اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

12:37 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

  راولپنڈی :اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل   نے  مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم ساجد محمود اور واجد محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اشتہاری گزشتہ 7 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔جبکہ  اشتہاری ملزم  مبشر احمد کو جی 13 اسلام آباد سے  گرفتار کیا گیا۔اشتہاری گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ملزمان رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں