جنرل عاصم منیر کی تعیناتی ملک و قوم کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ

12:03 PM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا    نئے آرمی چیف  کی تعیناتی ی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ  جنرل عاصم منیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنرل عاصم منیر کی تعیناتی ملک و قوم کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگی۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک فوج میں نوکری اور اس کی کمان کا شرف بخشا،  پاک فوج لسانیت ،مذہب اور رنگ و نسل سے بالاترہوکر ملک  کا دفاع کرتی ہے، توقع ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک  فوج ترقی کی نئی منازل طے کرے گی، پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، اس عظیم فوج نے ہر مشکل میرے ہر حکم پر لبیک کہا، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن ہے، میرا فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا، خوشی ہے کمان قابل افسر کے حوالے کرکے ریٹائر ہورہا ہوں۔ 

مزیدخبریں