ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزارت داخلہ سے ہدایات لینے کاحکم

10:01 AM, 29 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزارت داخلہ سے ہدایات لینے کاحکم دےدیا۔

دوران سماعت اعظم سواتی کہ جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ اعظم سواتی پر ایک ہی واقع کی پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں،اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے،سیکرٹری داخلہ کو احکامات جاری کئے جائیں، سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر مقدمات درج کئے گئے،اعظم سواتی اسلام آباد میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آئی جیز پر سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول ہوتا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیاکہ کیسے سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے؟چیک کرکے بتائیں سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے؟، عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں