آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

اسلام آباد :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ   6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج   اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یاد گارشہدا پر حاضری دی ،یاد گارشہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  کیلئے الواداعی تقریب کا احتمام کیا گیا ہے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا،پھر قومی ترانہ پڑھاجائےگا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا الوداعی خطاب کریں گے،سبکدوش آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائےگا،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے،یادگارشہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی جائےگی،جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں،جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہوگی،وفاقی وزرا،غیر ملکی سفارتکاروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اعلیٰ سول حکام اور میڈیا کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم  منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ سکول پروگرام کے ذریعے سروس میں داخل ہوئے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ جنرل باجوہ کے قریبی ساتھی رہے ہیں جب سے انہوں نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کے ماتحت ایک بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوجیوں کی کمان کی تھی، جو اس وقت کمانڈر ایکس کور تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بعد میں 2017 کے اوائل میں ملٹری انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا اور اگلے سال اکتوبر میں انٹر سروسز انٹیلی جنس کا سربراہ بنا دیا گیا۔

تاہم، اعلیٰ انٹیلی جنس افسر کے طور پر ان کا عہدہ اب تک کا سب سے مختصر رہا، کیونکہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے اصرار پر انہیں آٹھ ماہ کے اندر لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے تبدیل کر دیا تھا۔

کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر جنرل ہیڈ کوارٹر منتقل ہونے سے پہلےانہیں گوجرانوالہ کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، اس عہدے پر وہ دو سال تک فائز رہے 

 
 

مصنف کے بارے میں