اسلام آباد:تیل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد سینٹ قائمہ کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے اضافہ کرنے والی اتھارٹی پر سوال اُٹھا دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کااجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہو ا ،جس میںقائمہ کمیٹی کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر اضافے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
قائمہ کمیٹی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرنے والی اتھارٹی پر سوال اٹھا تے ہوئے تیل کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے کا صوابدیدی اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی سفارش کر دی ۔
قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں تیل کی قیمتوں کے فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے۔