زلفی بخاری پر الزام کیوں لگایا ؟کمشنر کو لینے کے دینے پڑ گئے 

05:59 PM, 29 Nov, 2021

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے معاملے میں کمشنر راولپنڈی کو لینے کے دینے پڑ گئے ،کمشنر نے وزیر اعظم کے سابق مشیر زلفی بخاری پر رنگ روڈ منصوبے سے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام لگا یا تھا ۔

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے معاملے میں اس وقت اہم پیش رفت سامنے آئی جب زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی پر ایک ارب روپے ہرجانہ اداکرنے کا دعویٰ کر دیا ۔

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انکے وکیل ملک محسن ایڈوکیٹ نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروادیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر راولپنڈی کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ زلفی بخاری نے رنگ روڈ منصوبہ میں مالی فوائد کے الزام پر کمشنر راولپنڈی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں قرار دیا گیا کہ کمشنر راولپنڈی نے مبالغہ سے کام لیا، الزام تراشی کے ذریعے شہرت کو داغدار کیا لہذا ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کیا جائے، دعوی کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی خرم سلیم مرزا نے کی۔

مزیدخبریں