کراچی : حکومت کی روپے کو تگڑا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق آج ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 176 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔ 12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ یکم جولائی سے اب تک ڈالر 11.8 فیصد مہنگا ہوا ۔