چٹاگانگ : چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے بنگلادیش کے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنا لیے ہیں ۔ پاکستان کو جیت کے لیے 93 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق پاکستانی اوپنرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کی اور دونوں نے نصف سنچریاں کیں۔ عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں حسن علی نے بھی 5 شکار کیے تھے۔
چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن جب بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی ۔
بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 43 رنز پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفیق الرحیم تھے جنہوں نے 16 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ مہدی حسن کی شکل میں 115رنز پر گری، وہ 11 رنز بناسکے۔
میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ یاسر علی کی جگہ کنکشن قانون کے تحت آنے والے کھلاڑی نورالحسن کی گری، جنہوں نے 15 رنز بنائے۔
لٹن داس آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیش کے 8 ویں کھلاڑی تھے ۔ وہ 157 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی نویں وکٹ بھی 157 رنز پر گری ۔ ابوجاوید کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی 10 وکٹ بھی 157 رنز پر گری۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ ، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔