اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں سابق سینیٹر محمد ایوب کی خالی نشست کےلیے انتخابی شیڈول جاری کردیاسینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکوہوگا۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 30 نومبرسے 2 دسمبرتک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 دسمبرکوہوگی ۔
سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب 20 دسمبرکوہوگا ۔پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی پشاوربلڈنگ میں ہوگی۔سینیٹ کی نشست محمد ایوب آفریدی کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف ایوب آفریدی کی جگہ مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنوانا چاہتی ہے۔ کیونکہ بطور مشیر وہ کئی حکومتی کمیٹیوں کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔ 20 دسمبر کو شوکت ترین کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے۔