شاہین آفریدی کے باؤنسر نے بنگلہ دیشی بلے باز کو زخمی کردیا

12:13 PM, 29 Nov, 2021

چٹاگانگ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کے باؤنسر نے بنگلہ دیشی بلے باز کو گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا ۔ شاہین آفریدی کے باؤنسر سے یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کو پاکستان پر 150 سے زائد رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر علی 36 رنز بیٹنگ کر رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تیز رفتار باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر جا لگا۔

ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ٹیم فزیو نے یاسر علی کو گراؤنڈ میں آکر چیک کیا ۔یا سر علی نے سرمیں درد محسوس ہونے کی شکایت کی جس پر ٹیم فزیو نے انہیں ریٹائرڈہرٹ کا مشورہ دیا اور یاسرعلی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔

یاد  رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 330 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 44 رنز کے خسارے کے ساتھ 286 رنز  پر آؤٹ ہو گئی تھی ۔

مزیدخبریں