لاہور: دنیا کے کئی ملکوں میں کووڈ وائرس کی پانچویں لہر کا آغاز ہوچکا ہے ۔ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بعد کئی افریقی ممالک میں کوویڈ کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف پھر سے پھیل گیا ہے ۔
عالمی اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کی خوشی میں ہیپی نیوائیر منائے جانے کی تقریبات کی وجہ سے نیا ویریئنٹ اومی کرون دنیا کو ایک بار بھر اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس نئے ویریئنٹ کے رونما ہونے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کیلیے سرد موسم انتہائی مفید ہے،کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر دنیا بھر میں سفری سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ ہے کہ کووڈ کا نیا ویریئنٹ دنیا بھرمیں تباہی پھیلا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ویکسین لگوانے کے باوجود بھی اومی کرون ویریئنٹ متاثر کرسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بعض ملٹی کمپنیوں نے اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے ۔