نئے کورونا کا علم نہیں، امتحانات مکمل سلیبس کے ساتھ ہوں گے ، وفاقی وزیرتعلیم

10:36 AM, 29 Nov, 2021

لاہور: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود   لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  بارے میں تفصیلات کا علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتےہیں۔  امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم سے جب  سموگ کے دنوں میں  تعطیلات پر بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئےگی کیونکہ اس سے پہلے بھی جب ایسے حالات ہوئے ہیں تو  چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور ماہرین اس نئی قسم کو اب تک کی سب سے خطرناک اور مہلک قسم قرار دے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں