مدثر نارو بازیابی کیس، شیریں مزاری او رسیکرٹری داخلہ یکم دسمبر کو طلب

مدثر نارو بازیابی کیس، شیریں مزاری او رسیکرٹری داخلہ یکم دسمبر کو طلب
سورس: file

اسلام آباد: صحافی و بلاگر مدثر نارو کے بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مدثر نارو بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل متاثرہ فیملی کی وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کا وقت نہ بتا سکے ۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے یہ تو کوئی طریقہ نہیں کہ متاثرہ خاندان کمیشن کے پاس مارے مارے پھریں اگر ایک بڑے آدمی کا بیٹا غائب ہوتا تو ریاست کا رد عمل کچھ اور ہوتا۔ اگر کوئی شہری لاپتہ ہو جائے تو یہ انتہائی سنگین جرم ہے ۔