آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کی موٹرسائیکل کو حادثہ

10:18 AM, 29 Nov, 2021

سڈنی: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے ۔52 سالہ شین وارن بیٹے کے ہمراہ ہیوی بائیک چلارہے تھے تاہم ان کا بیٹا حادثے میں محفوظ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کرکٹ کی مقبول شخصیت شین وارن اپنے بیٹے کے ہمراہ 300 کلو وزنی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ۔ شین وارن بیٹے کو بٹھا کر بائیک چلا رہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور دونوں باپ بیٹا گرگئے ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شین وارن 15 میٹر تک گھسٹتے گئے جس کی وجہ سے ان کے پاؤں پر شدید چوٹ آئی ہے  تاہم ان کا بیٹا حادثے میں محفوظ رہا ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے سبب ایک سال ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

مزیدخبریں