وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

07:31 PM, 29 Nov, 2020

وزیراعظم عمران خان زن  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا  ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر بھی وزیراعظم کے ساتھ  تھے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز  کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزیدخبریں