سڈنی : آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی ۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کا خوب بھرکس نکالا۔ آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 142 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ اسٹیون اسمتھ نے دوسرے میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی ۔ بھارت کیخلاف انہوں ںے پہلے میچ بھی سنچری اسکور کی تھی۔ آخر میں میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ نے رہی سہی کسر نکال دی ۔ مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں 389 رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ نے 62 بالز پر 104 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیوڈ وارنز نے 83 رنز بنائےجبکہ گلین میکسویل نے 29 بالز پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ محمد شامی ، ہردیک پانڈیا اور بمرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
390 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت 9 وکٹوں کے نقصان پہ 338 رنز ہی بنا سکا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 89 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کے ایل راہول نے 76 رنز بنائے جبکہ ایئر 38 رنز کیساتھ تیسرے ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا نےیہ میچ 51 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹی کمنز نے 3 جبکہ ایڈیم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 02 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد 3 ٹی 20 میچز جبکہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔